کوئٹہ (این این آئی)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ایک مذمتی بیان میں نیشنل پارٹی کے ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ امن و امان کے بگڑتے ہوئے حالات کی عکاسی کرتا ہے، اور معزز قبائلی و سیاسی خاندان کے فرد کا اس طرح قتل ہونا قابلِ مذمت ہے۔جمہوری وطن پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرے۔مرکزی سیکرٹریٹ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

