کوئٹہ (این این آئی)صوبائی وزیرپی ایچ ای، سردار عبدالرحمن کھیتران نے ہندو برادری کو دیوالی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کا مذہبی تہوار دیوالی خوشیوں، روشنیوں، امن اور محبت کا پیغام لیے ہوئے ایک خوبصورت تہوار ہے جو ہمیں باہمی احترام، رواداری اور انسانیت کے رشتے کو مضبوط بنانے کی یاد دلاتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی ہی پْرامن معاشرے کی بنیاد ہے، اور حکومت بلوچستان تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے فلاحی اقدامات کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں اور انہیں آئینِ پاکستان کے تحت یکساں حقوق حاصل ہیں۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے مزید کہا کہ دیوالی کے موقع پر اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا جانا چاہیے تاکہ صوبے میں امن و محبت کا ماحول مزید مستحکم ہو۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں تمام برادریاں مل کر امن و ترقی کے سفر میں شریک ہیں اور یہی باہمی اتفاق صوبے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

