بلوچستان کے علاقے رکھنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے علاقے رکھنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پیر کو بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکزرکھنی سے 39کلومیٹر دور اور گہرائی 15کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں،دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں