کوئٹہ(این این آئی) جدید علوم اور تخلیقیت سے ہم آہنگ طرزِ تعلیم ہی سے ترقی کی منازل کا حصول ممکن ہے یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کتبی علوم کے ساتھ ساتھ تجرباتی و تخلیقی علوم کی طلباء تک منتقلی کو بنیادی اہمیت دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے طلباء تعلیم کے حصول کے ساتھ ایجادات اور دیگر فنون لطیفہ میں نئی راہوں اور جہتوں کی دریافت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمزپروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے فکلیٹی آف انجینئرنگ بیوٹمز کے ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام فیشن ڈیزائنگ ایگزیبیشن کے انعقاد پر شریک طلباء اور اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تدریسی سرگرمیاں اور طلباء کی دلچسپی کے امور کے مابین ربط کو قائم رکھنا اساتذہ کا اولین فریضہ ہے جس سے طلباء کی صلاحیتوں کا بہترین استعمال اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ فیکلیٹی آف انجینئرنگ بیوٹمز کے ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام فیشن ڈیزائنگ ایگزیبیشن میں بیوٹمز کے متعلقہ شعبہ جات کے27طلباء و طالبات نے بھر پور حصہ لیا فیشن ڈیزائنگ ایگزیبیشن میں جدید ملبوسات، فری ہینڈ پینٹنگز، اسلامک جیومٹرک ڈیزائنز، پیپر جیولری اور دیگر فن پارے و مصنوعات نمائش کے لیے پیش کیے گئے جس میں جدید علوم اور تخلیقیت کا بھر پور ملاپ شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہاتقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ تھے جنہوں نے ایگزیبیشن کا جائزہ لیا اور طلباء سے ان کے پیش کیے گئے آرٹ ورکس کے متعلق جامع بریفنگ لی۔پرو وائس چانسلر بیوٹمزپروفیسر ڈاکٹرمیر وائس کاسی نے طلباء اور ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹرغلام اللہ اور چیئرپرسن ڈاکٹرقاسم،ڈاکٹر ریحان عباسی، ڈاکٹر احمر شاہ سمیت دیگر اساتذہ کی کاوش کو سراہا،ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ اور مثبت مقابلے کی فضا کو تقویت ملتی ہے یہ ایگزیبیشن آج اور کل جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

