کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں روڈکی توسیع کے کاموں کیلئے برقی لائنوں کی شفٹنگ اوربجلی کے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 21اکتوبرکو (بروزمنگل) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے ملک پلانٹ اور شہبازٹاون فیڈرزجبکہ سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازار، نیو جان محمداولڈجان محمد فیڈرنیز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11Kvویسٹرن بائی پاس، جبل نور،داریم، خروٹ آباداور دوستین فیڈرزسے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گی نیز اْسی روز زرغون گرڈاسٹیشن کے نواں کلی اور صاحبزادہ فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر 3بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح22اکتوبرکو (بروزبدھ)مری آبادگرڈاسٹیشن کے مری آباد، کانسی روڈفیڈرنیز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے نواں کلی، عالم خان، مالک فیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈکے ائیرپورٹ روڈ، چشمہ،عمر، واسااور تکاتو فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہیگی نیز اْسی روز انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شاہنواز، سریاب مل، انڈسٹریل اور ایف جی ایس فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی اس کے علاوہ مختلف گرڈاسٹیشن اور132KV ٹرانسمیشن لائنوں پر مرمتی کام کئے جارہے ہیں جس کے باعث21اکتوبرکو (بروزمنگل)کچلاک گرڈاسٹیشن کے بلیلی اے ایس ڈی،کچلاک سٹی، اغبرگ، ڈی ایچ اے، واسا، ولی خان، ستار اور مجیب فیڈروں سے صبح9بجے سے سہ دن ایک بجے تک جبکہ اسی روز صحبت پور، منجھوشوری گرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی،اسکے علاوہ 22اکتوبرکو ہرنائی اور شاہرگ گرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔

