کوئٹہ (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری نے نیشنل پارٹی کے رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ کے چھوٹے بھائی ولید صالح بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں حاجی صلاح الدین زہری نے کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا ایک انتہائی بزدلانہ اور قابلِ افسوس عمل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے ناسور سے نمٹنے کے لیے ہمیں مشترکہ طور پر جدوجہد کرنا ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو نشانہ بنا کر شہید کرنا نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ یہ عمل معاشرے میں بدامنی پھیلانے کی سازش کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔ حاجی صلاح الدین زہری نے رحمت صالح بلوچ، عبدالمالک بلوچ اور ان کے خاندان سے ولید صالح بلوچ کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

