خضدار(این این آئی) سول سوسائٹی وڈھ کی جانب سے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے فیصلے کے خلاف وڈھ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی وڈھ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرے کی صورت اختیار کر گئی۔احتجاجی مظاہرے سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وڈھ ایک قبائلی علاقہ ہے، جہاں لیویز فورس نے ہمیشہ مقامی روایات کے مطابق امن و امان قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز فورس علاقائی فورس ہے، جو علاقے کے ہر فرد اور ہر قبیلے سے بخوبی واقف ہے، اسی لیے عوام اس فورس پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ مقامی عوام کی مرضی کے خلاف ہے اور اس سے علاقے میں بے چینی پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے، بصورت دیگر پانچ دن بعد کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کرکے بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔احتجاجی مظاہرے میں محمد عارف مینگل، حاجی ظہور احمد، حاجی فاروق مینگل، ہدایت اللہ مینگل، حاجی حبیب اللہ، واحد بخش لہڑی، فیض محمد سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

