کوئٹہ (این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمدشہی نے نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنماء حاجی صالح محمد بلوچ کے فرزند، نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں جمہوری سیاسی عمل کو کچلنے کےلیے پرامن سیاسی کارکنان، رہنماوں اور ان کے خاندانوں کے خلاف پرتشدد حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ حاجی صالح محمد بلوچ کے گھرانے نے ہمیشہ پرامن، جمہوری، رواداری پر مبنی قوم و عوام دوست سیاست اور خدمت کی ہے۔ ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے نیشنل پارٹی اور شہید ولید کے خاندان کو جمہوری سیاسی جدوجہد اور عوامی خدمت سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتا ہے۔ بلوچستان پر مسلط کردہ فارم 47 کی حکومت حالات کی سنگینی کا ادراک اور اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے صرف دعووں تک محدود ہے۔ بلوچستان میں لاقانونیت، بدامنی اور عدم تحفظ میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔ ولید صالح کی شہادت کے دلخراش واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے اس کے محرکات کو سامنے لایا جائے اور ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ اس مشکل وقت میں نیشنل پارٹی حاجی صالح محمد بلوچ کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں شریک اور سوگوار ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ شہید ولید کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

