نیشنل پارٹی حب کی ولید صالح بلوچ کے قتل کی مذمت، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

حب(پریس ریلیز)نیشنل پارٹی ضلع حب کے صدر وکونسلر ایم سی حب حاجی عبدالغنی رند ودیگر ضلعی عہدیداروں روشن علی جتوئی، کامریڈ محمد سلیم ،محمد امین رونجھو، حافظ رسول بخش، ارباب علی مگسی ،صوفی محمد مٹھل ،جان محمد پلال، حاجی عبدالعزیز رند، علی دوست اور فھمیدہ حمید نے اپنے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی صالح بلوچ کے نوجوان فرزند نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ اور ضلع پنجگور کے چیئرمین عبد المالک صالح بلوچ کے چھوٹے بھائی
ولید جان کی شہادت کے واقعہ کو انتہائی دل خراش اور افسوسناک قرار دیا ہے واقعےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ولید بلوچ کی شہادت سے نہ صرف
اُن کے خاندان بلکہ پورے علاقے کو گہرا صدمہ پہنچاہے

انہوں نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی صالح بلوچ ،مرکزی رہنما میر رحمت صالح بلوچ ،عبدالمالک بلوچ اور اُن کے اہلِ خانہ سے گہرے رنج و غم اور دلی ہمدردی تعزیت کا اظہار کیا ہے
انہوں نے دعا کی ہے
اللہ تعالیٰ شہید ولید جان کے درجات بلند فرمائے اور
پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین

جاری کردہ ضلعی انفارمیشن سیکریٹری حافظ رسول بخش

اپنا تبصرہ بھیجیں