پنجگور میں مختلف مکاتبِ فکر کی شخصیات کا ولید صالح بلوچ کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

پَنجگُور(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ سے ان کے چھوٹے بھائی ولید صالح بلوچ کی شہادت پر پنجگور بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات، معززین، علما کرام اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تعزیت کے لیے آنے والے وفود نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ تعزیت کرنے والوں نے کہا کہ ولید صالح بلوچ کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، اور اس دکھ کی گھڑی میں وہ میر رحمت صالح بلوچ اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں