کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینڑل کمٹی رُکن یونس بلوچ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ ایک بزدلانہ اور سفاکانہ حملہ ہے جو نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ اس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید ولید بلوچ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
انہوں نے حاجی صالح بلوچ، ایم پی اے رحمت صالح بلوچ اور ان کے پورے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ولید صالح بلوچ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

