پسنی: ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان کی زیر صدارت اہم اجلاس، رمضان المبارک کے لیے خصوصی پیکج اور بلدیاتی مسائل پر بریفنگ

پسنی (رپورٹر) پسنی گوادر سے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس پسنی میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے خصوصی انتظامات اور شہر کے دیرینہ مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پسنی، ڈی ایس پی سرکل پسنی ملک احمد،وائس چیئرمین، بلدیاتی کونسلرز، پسنی پولیس، بی اینڈ آر (B&R) اور واپڈا،محکمہ زراعت، تعلیم، اور سوشل ویلفیئر، فشریز، ایریگیشن (آبپاشی) اور لائیو اسٹاک کے افسران سمیت ماہیگیر رہنما عزیز اسماعیل نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پسنی شہر کی موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے درج ذیل نکات پر توجہ مرکوز کی گئی سڑکوں کی خستہ حالی اور نکاسیٔ آب کے ناقص نظام کی درستگی،ینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی اور تعلیمی اداروں کی ضروریات،ماہی گیروں کے مسائل اور زرعی امور پر پیش رفت ہوا۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے رمضان المبارک کے دوران عوامی ریلیف کو یقینی بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے واپڈا حکام کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی لائی جائے اور سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
شہر کے بازاروں، مساجد اور رہائشی علاقوں میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے اور کچرے کی فوری منتقلی کا نظام وضع کرنے کا حکم دیا گیا۔
ایم پی اے گوادر نے واضح کیا کہ مقدس مہینے میں عوام کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی محکمے کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تمام محکمے باہمی اشتراکِ عمل کو مضبوط بنائیں تاکہ عوامی مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں