ترقیاتی اسکیمات میں کرپشن، فنڈز کے غلط استعمال اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا رازق مری

سبی(رپورٹر)ایکسین اربن پلاننگ ڈوپلمنٹ رازق مری نےکہاہے کہ ترقیاتی اسکیمات میں کرپشن، فنڈز کے غلط استعمال اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جو ٹھیکیدار ناقص سامان استعمال کرتے ہیں، کام میں تاخیر کرتے ہیں یا بدعنوانی میں ملوث پائے جاتے ہیں،ان کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں بلیک لسٹ بھی کیا جا سکتا ہےیہ باتیں گزشتہ روز ٹینڈرز اوپن کرنے کے بعد انہوں نے ٹھیکیداروں سے گفتگو کے دوران کہیں انکا کہنا تھا عوامی مفادات میں ہونے والے کام وقت مقررہ پر مکمل کیے جائیں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی انہوں کہا کہ متعلقہ افسران اور نگرانی کرنے والے اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام جاری منصوبوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال کریں معیارِ تعمیر کو یقینی بنائیں اور کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کروائیں۔شفافیت، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو پائیدار اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور سرکاری وسائل کا درست استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں