رحمت صالح بلوچ کے بھائی کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، میر صادق عمرانی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے ممبر صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مذموم کاروائیوں کے ذریعے سیاسی راہنماؤں کے خاندان کے افراد نشانہ بنایا جانا کو کھلی دہشت گردی ہے جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے سے بدامنی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے جس کے جلد نتائج برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے، میر محمد صادق عمرانی نے اس ناخوشگوار واقعے پر سوگوار خاندان کے ساتھ دلی افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں