کوئٹہ(این این آئی) ایگزیکٹو کمیٹی برائے نیشنل اکنامک کونسل (ECNEC) کا ایک اہم اجلاس گزشتہ دنوں بذریعہ ویڈیو لنک نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دیگر شرکاء میں وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ احسن اقبال و ایکنک کے دیگر ممبران کے علاؤہ بلوچستان سے ممبر ایکنک و صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان میر محمد صادق عمرانی نے شرکت کی، اجلاس میں ملکی سطح پر وفاق کے زیر انتظام صوبوں میں مختلف نئے و جاری منصوبوں پر کام کے رفتار، اخرجات اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ایجنڈے میں شامل بلوچستان سے متعلقہ منصوبہ” Access and Divilery of quality Education ” کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں،شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبہ مختلف چار اجزاء پر مشتمل ہے جس میں اول ” ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن،” دوئم ” پرائمری ایجوکیشن” سوئم ” پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ” اور چہارم” ایمرجنسی سیکشن ” شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اس پانچ سالہ منصوبے سے بلوچستان میں بچوں کو معیاری تعلیمی کی فراہمی سے نہ صرف معصوم بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ صوبے کے شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہوگا، اجلاس میں بلوچستان سے متعلقہ منصوبہ ژوب سے میختربراستہ مرغہ کبزئی ایک سو تین کلومیٹر سڑک اور دکی تا چمالنگ ایک سو پانچ کلومیٹر سڑک تعمیر کی منظوری کے علاؤہ بلوچستان لائیولی ہوڈ اینڈ انٹرنشپ پروجیکٹ (ریوائزڈ) کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں منصوبوں کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار کو بہتر سے بہتر بنائے جانے پر زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

