ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کچھی کے علاقے بھاگناڑی کھٹن میں ابڑو قبیلے کے دو گروپس میں مسلح تصادم فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے لیویز فورس کے مطابق ضلع کچھی لیویز تھانہ بھاگناڑی کے حدود کھٹن مین ابڑو قبیلے کے دو گروپس میں مسلح تصادم فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص طالب حسین ابڑو ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جاے وقوع پر پہنچ گئی لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیالیویز نے نعش اورزخمیوں کو بھاگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔

