کوئٹہ (این این آئی) جمعیت طلباء اسلام کوئٹہ کے صدر حافظ حبیب الرحمن جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللّہ حنفی سیکرٹری اطلاعات حافظ اکرام اللّہ سیکرٹری مالیات حافظ عبد المنتقم کاکڑ محمد قصیر خان محمد اسماعیل مری عبد القاہر رودینی نیک محمد دلی حافظ سعید احمد نیاز محمد ناصر قاری محمد عثمان رحمت اللہ سلیمان خیل محمد سلطان مطیع اللّٰہ فرہاد نے کہا ہے کہ جمعیت طلباء اسلام ملک میں نظام مصطفٰی کے نفاذ اور اسلامی سیاست کے فروغ کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ طلباء ہی قوم کا مستقبل ہیں اور اگر نوجوانوں کو اسلامی نظریات پر استوار کر دیا جائے تو ملک کو ایک حقیقی اسلامی ریاست میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جمعیت طلباء اسلام تعلیمی اداروں میں دین اسلامی تعلیمات نظم و ضبط کردار سازی کے ذریعے ایسے رہنما تیار کر رہی ہے جو نہ صرف ملک بلکہ امت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دے سکیں انہوں نے کہا کہ سیکولر نظریات اور مغربی تہذیب کے سیلاب کے مقابلے کے لیے اسلامی نوجوانوں کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دینی تعلیم کو نصاب کا لازمی جزو بنایا جائے اور نوجوانوں کو ان کے نظریاتی تشخص سے روشناس کرایا جائے جمعیت طلباء اسلام آئندہ بھی اسلامی اقدار کے تحفظ اور پاکستان کے نظریاتی تشخص کی بقاء کے لیے اپنی پرامن آئینی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

