کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئریوسف شاہ خان نے کہاہے کہ نادہندگان سے بلوں کی وصولی، بجلی چوروں کے خلاف کارروائی،میٹرسیکورنگ و اسپیشل کامبنگ کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کیسکوعالم خان سب ڈویژن کوئٹہ کے دورہ میں افسران و ملازمین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسب ڈویڑنل آفیسرکیسکو عالم خان اور دیگر افسران و ملازمین بھی موجودتھے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو انجینئریوسف شاہ خان نے کہاکہ صارفین کو بجلی کے نئے کنکشن کی فراہمی کیلئے مینویل طریقہ کاراپنائیں اور کم سے کم وقت میں صارفین کو بجلی کاکنکشن فراہم کریں اسکے علاوہ نئے کنکشنزکوبلنگ سرکل میں لانے کیلئے دیگرکمرشل پراسیس بھی بروقت مکمل کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دستیاب وسائل کے ساتھ ریکوری اہداف کی تکمیل اور بجلی چوری روکنے کیلئے مزیدمحنت اور لگن سے کام کریں۔کیسکوچیف نے کہاکہ ہمیشہ بجلی لائنوں پر مرمتی کاموں کے دوران اور بجلی بحالی کے عمل میں حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمدکریں تاکہ صارف کے املاک کے ساتھ ساتھ کیسکولائن اسٹاف کے تحفظ کو بھی یقینی بنایاجاسکے۔انہوں نے تمام فیلڈآپریشن افسران وملازمین پر سختی سے زور دیتے ہوئے کہاکہ اپنے متعلقہ علاقوں میں بجلی کے میٹروں کی چیکنگ،میٹرسیکورنگ اور خراب میٹروں کی تبدیلی کے عمل میں مزیدتیزی لائی جائے۔انہوں نے افسران وملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ دفاترمیں صارفین سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اورخوش اسلوبی سے صارف کی شکایت معلوم کرکے ان کابروقت ازالہ یقینی بنایاجائے۔اس موقع پرایس ڈی اونے سب ڈویڑن کی کارکردگی سے متعلق بھی کیسکوچیف کو آگاہ کیا۔بعد ازاں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے عالم خان سب ڈویڑن کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیااوراسٹاف سے ملاقات کرکے اْنکے دفتری ریکارڈبھی چیک کئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

