نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو کا اظہار افسوس

کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو نے پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی صالح محمد بلوچ کے جوان سال صاحبزادے اور میر رحمت صالح بلوچ کے چھوٹے بھائی، میر ولید جان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

انہوں نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پرتشدد واقعات نہ صرف انسانیت سوز ہیں بلکہ علاقے کے امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

میر شاوس حاصل بزنجو نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں