حب وندر(این این آئی) وندر تحصیل سونمیانی میں انتظامیہ کو سیاسی بنیادوں پر مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کا رجحان پایا جاتا ھے بعض جگہوں پر ھم نے یہ محسوس کیا ھے کہ سرکاری کارندے فریق کے طور پر سیاسی کارکنوں کو یا غیر حکومتی پارٹی کو زیر عتاب لانے کی کوشش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی حب کے ضلعی جنرل سیکریٹری کامریڈ سلیم بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ وندر میں سرکاری پارٹی کے گماشتے ھزاروں ایکڑ سرکاری اراضیات پر قابض ھیں یا قبضہ کرکے فروخت کرچکے ھیں اس سلسلے میں پوری انتظامیہ نے مکمل طور پر اپنی آنکھیں اور کان بند کر رکھے ھیں مگر کوئی ایسا شخص جس کا سرکاری جماعت سے تعلق نہیں اگر اس نے سرکاری جماعت کے لینڈ مافیا گروپ سے کئی سال پہلے کوئی زمین خریدی ھے اور اس کو آباد کیا باغ تیار کیئے ھیں اب دوبارہ انھیں لینڈ مافیا کے ایماء پر وہ اراضیات ان سے چھیننے کی سازش رچائی جا رھی ھے نیب اور دیگر تحقیقاتی ادارے قابضین اور خریداروں کی مکمل معلومات لے کر اور اس میں کون کون سے سرکاری اہلکار یا کارندے سہولت کاری میں ملوث رھے ھیں یا اس وقت کون لینڈ مافیا کو تحفظ دے رھا ھے اسی بنیاد کاروائی کی جائے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

