کوئٹہ(این این آئی)سیکرٹری پاپولیشن بلوچستان ظفر علی بلیدی،یو این ایف پی اے اسلام آباد کے ٹیکنیکل اسپیشلسٹ(ایس آر ایچ) ڈاکٹر جمیل احمد،ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ غلام مصطفی،ڈویژنل ڈائریکٹر پی ڈبلیو ڈی کوئٹہ عبدالستار شاہوانی،یو این ایف پی اے بلوچستان کی پروگرام کوارڈی نیٹر سعدیہ عطاء نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں چوتھا تیزی سے آبادی بڑھانے والا ملک بن رہا ہے اسی شرح سے آبادی بڑھتی رہی تو آئندہ 22سا ل میں ملکی آبادی دوگنی جبکہ 2050ء میں پاکستان کی آبادی 35کروڑ 80لاکھ تک پہنچ جائے گی ملک میں خاندانی منصوبہ بندی کا استعمال صرف 19.8فیصد ہے جبکہ ہر ایک لاکھ میں سے زچگی کے 298اموات ہوتی ہیں پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کی شرح قابو کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملکرکام کرنے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کو مقامی ہوٹل میں ایک روزہ پبلک پرائیویٹ پلس ماڈل پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مقررین نے کہا کہ پاکستان اور خاص کربلوچستان میں زچگی کے دوران ماؤں کی شرح اموات بہت زیادہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے محکمہ پاپولیشن،محکمہ صحت،یو این ایف پی اے اوردیگر اسٹیک ہولڈز ملکر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن،یو این ایف پی اے دیگراسٹیک ہولڈز کے ساتھ ملکر ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس اور محکمہ پاپولیشن کے ملازمین کی ٹریننگ کررہا ہے تاکہ ماؤں کی شرح اموات میں زیادہ سے زیادہ کمی لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں روز بروز اضافہ ہورہاہے جس سے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں اور اس سے ماں اور بچے کی صحت پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ہمیں چاہئے کہ بچے کی پیدائش کم از کم تین سال کا وقفہ ضرورکریں جس کیلئے خاندانی منصوبہ بندی کے منصوبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن، محکمہ صحت بلوچستان، یواین ایف پی اے ملکر خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق لوگوں میں شعور اور آگاہی کیلئے کام کررہے ہیں اورخاندانی منصوبہ بندی کرنے والوں کو تمام ترسہولیا ت کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ آج کی ٹریننگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل،گائناکالوجسٹ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے عملے کو ٹریننگ دیکردیہی علاقوں میں بھیجا جائے تاکہ وہ لوگوں کو خاندانہ منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہی فراہم کرسکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

