بلوچستان اسمبلی کی قواعدِ انضباط کار سے متعلق قائمہ کمیٹی کا اجلاس

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی کی قواعدِ انضباط کار سے متعلق قائمہ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین میر اسد اللہ بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی، خیر جان بلوچ، شاہدہ رؤف، میر یونس عزیز زہری، ڈاکٹر محمد نواز کبزئی، زابد علی ریکی، سلیم احمد کھوسہ، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اسپیشل سیکرٹری عبدالرحمن اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون سعید اقبال نے شرکت کی۔اجلاس میں قواعد انضباطِ کار بلوچستان اسمبلی مجریہ 1974ء میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر چیئرمین میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ قواعد میں یہ ترامیم اسمبلی کے نظم و ضبط، شفاف قانون سازی اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنائیں گی۔مزید غور و خوض کے لیے کمیٹی کا آئندہ ایک اور اجلاس جلد منعقد کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں