کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ صوبے سے نفرتوں کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کیلئے ملکرکام کرنے کی ضرورت ہے ہمیں چاہئے کہ اپنی آئندہ نسل کیلئے بینک بیلنس اور جائیداد کی بجائے اچھے دوست چھوڑ کر جائیں۔یہ بات انہوں نے کرم خان خلجی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی عشائیے میں حاجی عمران ملاخیل، ثناء اللہ،رووزی خان خلجی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان میں قبائلی دشمنیوں اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث صوبے میں زندگی گزرنا اجیرن ہوچکا ہے جن نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب ہونی چاہئے وہ کلاشنکوف اٹھائے ہوئے ہیں جو کسی بھی طرح بلوچستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے نفرتوں اور قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کردارادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ نفرتوں اورقبائلی دشمیوں کے باعث صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان امن جرگہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے ہمیں چاہئے کہ اپنی آئندہ نسلوں کیلئے بینک بیلنس اور جائیداد کی بجائے اچھے دوست چھوڑیں تاکہ وہ ایک اچھے ماحول میں زندگی گزارسکیں کیونکہ ہنسنے کیلئے پیسے کی نہیں بلکہ اچھے دوستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

