لسبیلہ میں شیدی محلہ کی جانب سے گیارہویں شریف کا عظیم الشان روحانی اجتماع، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکت

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)اہلیانِ شیدی محلہ کی جانب سے سالانہ گیارہویں شریف کا عظیم الشان روحانی پروگرام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس روحانی محفل میں معروف عالمِ دین علامہ مولانا محمد موسیٰ طاہری بروہی نے خصوصی خطاب فرمایا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے بندے ہیں، جو دین اسلام کی خدمت اور امتِ مسلمہ کی روحانی رہنمائی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی المعروف غوثِ اعظم نہ صرف اپنے وقت کے عظیم ولی تھے بلکہ آج بھی ان کی تعلیمات اور فیض دنیا بھر میں پھیل رہا ہےانہوں نے مزید کہا کہ ان بزرگانِ دین کی تعلیمات کو اپنانا، ان سے روحانی نسبت جوڑنا اور ان کے ذریعے اللہ سے قرب حاصل کرنا باعثِ سعادت ہے۔ مولانا محمد موسیٰ طاہری نے آخر میں دعا کی کہ اللہ رب العزت ہمیں نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر عمل کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اولیائے کرام کے نقشِ قدم پر چلنے والا بنائےپروگرام کے اختتام پر درود و سلام پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئ اور حاضرین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ روحانی محفل میں ہر عمر کے افراد نے شرکت کی اور بھرپور عقیدت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں