وزیراعلیٰ بلوچستان کا اوتھل واقعہ کا نوٹس

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے اوتھل واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر قلات کو انکوائری کر کے حقائق پر مبنی رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کے ساتھ غیر انسانی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ذمہ داری ہے وفاقی اداروں سے رابطے میں ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں