لورالائی(این این آئی) پشتونخوا نیپ کے صوبائی سیکرٹری سابق چیئرمین بلدیہ نعمت اللہ جلال زئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک واقعی مشکل حالات کا سامنا کر رہا ہے شہباز شریف ایک فراڈ الیکشن کے نتیجے میں ملک پر مسلط ہیں صوبے میں امن وامان کا فقدان کرپشن و کمیشن عام ہے بے روزگاری سے نوجوان طبقہ میں بے چینی پھیل رہی ہے ملازمت کا حصول ناممکن بنادیا گیا ہے نوکریاں فروخت اور سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ عروج پر ہے ترقی کے صرف نعرے لگائے جاتے ہیں عملی طور پر کچھ نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی امریکہ اور دیگر ممالک کو اگاہ کرتی ہے کہ وہ موجودہ حکومت کے ساتھ کوئی معاہدے نہ کریں قوم اسے کھبی تسلیم نہیں کریگی انکا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور عوام کے منتخب پارلیمنٹ کو فیصلہ سازی کا حق دیا جائے قوم جانتی ہے کہ8فروری 2024 کے جنرل الیکشن جعلی اور فراڈ تھے 9 فروری کو 45 فارم کے نتائج تبدیل کرکے فارم 47 کے زریعے جعلی نمایندے ہم پر جبراً مسلط کئے گئے ہم طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

