بولان(این این آئی)بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹوو (BSDI) فیز ون کے تحت ضلع کچھی میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے 50 مختلف اسکولوں، 10 بی ایچ یوز، 5 پلوں، متعدد سرکاری دفاتر، 5 ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں تعمیراتی مرمت اور سولرائزیشن کے منصوبے جاری ہیں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹوو صوبائی حکومت کا ایک انقلابی منصوبہ ہے جس کا مقصد پسماندہ اضلاع میں تعلیم، صحت، رابطہ سڑکوں اور سرکاری دفاتر کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت اسکولوں میں کلاس رومز، امتحانی ہال کی تزئین و آرائش اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ، شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب سے بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے صحت کے مراکز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ بی ایچ یوز، ٹی ایچ کیوز اور ڈی ایچ کیو اسپتالوں کی مرمت و توسیع کے بعد شہریوں کو بہتر علاج و معالجے کی سہولیات میسر آئیں گی جبکہ سولرائزیشن سے ان اداروں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات ملے گی ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کے معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں اور ہر کام مقررہ وقت میں مکمل کریں اخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت اور پائیداری کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ضلع کچھی میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

