کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئر یوسف شاہ خان نے کہاہے کہ صحت مندکارکن ہمارا قیمتی سرمایہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور کیسکواپنے تمام افسران و ملازمین کوجدید طبی سہولیات کی فراہمی کواولین ترجیح دیتی ہے۔یہ بات انھوں نے واپڈاہسپتال کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر افسران اور طبی عملہ سے گفتگوکے دوران کیا۔اس موقع پر کیسکوکے سینئر افسران اورواپڈاہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمسزالفت کے علاوہ سینئرڈاکٹرزاوردیگرملازمین بھی موجودتھے۔کیسکوچیف نے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہااورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ واپڈاہسپتال کوئٹہ نے چیف ایگزیکٹوکیسکوکوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ملازمین کوبہترطبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے کیسکوحکام سے مسلسل رابطے میں ہوتے ہیں اور موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے ہسپتال کے تمام سپیشلسٹ ڈاکٹر، پیرامیڈیکل اورٹیکنکل سٹاف بھرپور محنت اور لگن سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔بعدازاں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئریوسف شاہ خان نے واپڈا ہسپتال کے لیبارٹری، میڈیسن سیکشن اور مختلف وارڈز کابھی معائنہ کیا۔ دریں اثناء چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئریوسف شاہ خان نے بدھ کے روز کوئٹہ سٹی ڈویژن کے دفترکابھی دورہ کیا۔اس موقع پرایگزیکٹوانجینئرنے کیسکوچیف کوڈویژن کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے برقی میٹروں کی سیکورنگ اور اسپیشل کامبنگ، نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئریوسف شاہ خان نے کہاکہ لائن لاسز میں کمی، بجلی چوری کاخاتمہ اور ہر فیڈرپر انچارج مقرر کیاجائے اور رات کے اوقات کارمیں بھی بجلی کنکشنزکی چیکنگ کاعمل شروع کیاجائے اور بجلی چوری میں ملوث افرادکے خلاف جرمانہ سمیت مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف جاری کارروائیوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مرتب کیا جائے۔اسکے علاوہ میٹرریڈنگ عملہ بھی اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں بجلی چوروں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ بلنگ کے عمل کوبھی بروقت مکمل کریں تاکہ صارفین کو اُنکے استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بل کی فراہمی ممکن بنایاجاسکے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے سٹی ڈویژن میں اسٹاف سے ملاقات کیں اورانہوں نے کمرشل پراسیس سے متعلق دفتری ریکارڈبھی چیک کئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

