کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 23 اکتوبرکوسریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو،نیو جان محمداولڈجان محمد، اولڈلیاقت بازارفیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، دوستین، خروٹ آباد، داریم فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گی نیز اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvملک پلانٹ، شہبازٹاون فیڈرزصبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک جبکہ زرغون گرڈکے نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسکے علاوہ 24اکتوبرکوسریاب گرڈاسٹیشن کے کرانی، ہزارہ ٹاون، خیربخش مری،جڑسا، سمنگلی ایکسپریس، واسا، انڈسٹریل، سرکی روڈ، اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈروں سے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ انڈسٹریل گرڈکے عاصم آباداور انڈسٹریل فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہیگی۔ علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت کے کاموں کیلئے 23اکتوبرکو قلعہ عبداللہ گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تادوپہر2بجے جبکہ شاہرگ اور ہرنائی گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے سے شام 4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہیگی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔

