ولید صالح بلوچ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت، واقعہ انسانیت کے خلاف جرم ہے — ناصر کمال بلوچ

خضدار (این این آئی) نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناصر کمال بلوچ نے نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی صالح بلوچ کے صاحبزادے اور رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے چھوٹے بھائی ولید صالح بلوچ کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے اس افسوسناک واقعے کو ناقابلِ برداشت اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف معاشرتی امن کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ عوام کے دلوں میں خوف و بے چینی بھی پیدا کرتے ہیں۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں