تربت(این این آئی) پریس کلب نے تعزیتی بیان میں معروف بزرگ شخصیت واجہ پیر محمد قومی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔
پریس کلب کی جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ واجہ پیر محمد قومی، تربت پریس کلب کے سابق صدر لال بخش قومی، ڈاکٹر خدا بخش قومی، مولا بخش قومی، الہی بخش قومی اور شوکت قومی کے والد محترم تھے۔ مرحوم ایک باوقار، شریف النفس اور وسیع حلقۂ احباب رکھنے والی شخصیت تھے جن کی وفات سے علاقہ ایک مخلص اور درد دل رکھنے والے انسان سے محروم ہو گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تربت پریس کلب کے تمام عہدیداران و اراکین مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔

