دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور (این این آئی) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 35ہزار 800کیوسک اور اخراج 40ہزار کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 9ہزار 300کیوسک اور اخراج 9ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 15ہزار 300کیوسک اور اخراج 15ہزار 300کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 7ہزار 400کیوسک اور اخراج 30ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 13 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراج: جناح میں آمد 50ہزار 400کیوسک اور اخراج 44ہزار 200کیوسک، چشمہ میں آمد 41ہزار 800کیوسک اوراخراج 45ہزار کیوسک، تونسہ میں آمد 46ہزار 600کیوسک اور اخراج 46ہزار 100 کیوسک،گدو میں آمد 48ہزار 300کیوسک اور اخراج 42ہزار 500کیوسک، سکھر میں آمد 45ہزار 300کیوسک اور اخراج 10ہزار کیوسک، کوٹری میں آمد 56ہزار 900کیوسک اور اخراج 36ہزار 400کیوسک، تریموں میں آمد 8ہزار 200کیوسک اور اخراج ایک ہزار 200کیوسک، پنجند میں آمد 16ہزار 900کیوسک اور اخراج 11ہزار 400کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر: تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1549.68فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.710 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1240.80فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.179 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.208 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں