تربت( این این آئی) نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں تربت پریس کلب کے سابق صدر لال بخش قومی، خدابخش قومی، مولابخش قومی، الہٰی بخش قومی، اور شوکت قومی کے والد محترم، معروف سماجی شخصیت واجہ پیر محمد قومی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپسر بلوچی بازار کی جانی پہچانی اور باوقار شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ امن، بھائی چارے اور خیر خواہی کو فروغ دیا۔ ان کی وفات سے ہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے اور ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ واجہ پیر محمد قومی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

