کوئٹہ ( این این آئی)ا نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سابقہ آرگنائزر ضلع سوراب عبد الوحید بلوچ نے حاجی صالح بلوچ کے فرزند اور رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کے المناک اور سفاکانہ شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ سانحہ ایک دل دہلا دینے والے واقعے ہے جس پر صاحب ضمیر انسان کو لرز دیا ہے
انہوں نے درخواست کی واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ انصاف ہوتا ہوا دکھائی دے
عبد الوحید بلوچ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میرا دل غم زدہ لواحقین کے ساتھ ہے ہم ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں آخر میں دعاکی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین

