حب ( این این آئی) بلوچستان بار کونسل کے ممبر، انڈیپنڈنٹ پینل کے امیدوار قاسم گاجیزئی ایڈوکیٹ کے ڈسٹرکٹ بار روم آمد پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے صدر اقبال جاموٹ ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری اسلم مینگل ایڈوکیٹ، نائب صدر سکندر مری ایڈوکیٹ، سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایگزیکٹو ممبر الہی بخش مینگل ایڈوکیٹ، حب بار کے سابق صدر اور خضدار ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہ زیب کمال بلوچ ایڈوکیٹ، آوران بار کے صدر محبوب رند ایڈوکیٹ، حب بار کے سابق نائب صدر آصف سنجرانی ایڈوکیٹ، علی احمد زھری ایڈوکیٹ، سکندر گرگناڑی ایڈوکیٹ، شھباز طارق ایڈوکیٹ، حمل خان مری ایڈوکیٹ، گل مری ایڈوکیٹ، طارق مری ایڈوکیٹ، شبیر عمرانی ایڈوکیٹ، رضا خان آفریدی ایڈوکیٹ، ثناءمینگل ایڈوکیٹ، شاہ بخش خان بگٹی ایڈوکیٹ، غلام دین مری ایڈوکیٹ، خورشید رند ایڈوکیٹ اور قاسم پرکانی ایڈوکیٹ سمیت متعدد وکلاء نے پرجوش استقبال کیا۔ جبکہ قاسم گاجیزئی ایڈوکیٹ کے ھمراہ کیچ بار کے ممبران مشکور بلوچ ایڈوکیٹ، بوھیر صالح ایڈوکیٹ، اور نوید تاج ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔
قاسم گاجیزئی ایڈوکیٹ سے حب بار کے ممبران نے بلوچی حال احوال کیا اور اس دوران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے خواتین وکلاء فضیلہ راجبانی ایڈوکیٹ، حمیدہ بلوچ ایڈوکیٹ اور نایاب گل بلوچ ایڈوکیٹ سے بھی ملاقات کی۔
حب بار روم میں سینئیر وکلاء وھاب بزنجو ایڈوکیٹ، عبالمالک بگٹی ایڈوکیٹ، طفیل بلوچ، صغیر بلوچ ایڈوکیٹ، فضل جتک ایڈوکیٹ اور اشرف بلوچ ایڈوکیٹ بھی موجود رہے۔،اس دوران وکلاء کے جم غفیر میں قاسم گاجیزئی ایڈوکیٹ نے اپنے امیدواری برائے بلوچستان بارکونسل لسبیلہ-حب و مکران سے ووٹ کے لئے وکلاء سے درخواست کرکے مطالبہ بھی کیا اور آخر میں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن حب کے کابینہ کے جانب سے چائے کی ضیافت کا بندوبست بھی کیا گیا اور قاسم گاجیزئی ایڈوکیٹ اور انکے ھمراہ مہمانوں کا حب بار آمد پر شکریہ ادا کیا۔

