صوبائی مشیر فشریز میر برکت رند کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت

گوادر( این این آئی) مسلم لیگ (ن) گوادر کے سابق ضلعی صدر عثمان کلمتی، جنرل سیکریٹری شاہد اسحاق بلوچ، نائب صدر پرویز جمیل، بیگ محمد، منصور عمر، صادق حسین، نادر لال بخش، مراد خدا بخش اور دیگر عہدیداران نے مند میں صوبائی مشیر برائے فشریز حاجی میر برکت رند کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ گھروں پر حملے بلوچ روایات کے منافی اور کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ قبول عمل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات علاقے میں عدمِ امن اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں