نیشنل پارٹی خضدار کے وفد کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، پارٹی امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ( این این آئی) نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ان کی رہائش گاہ پر نیشنل پارٹی خضدار کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد، ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل، سابق بی ایس او بچار چیئرمین امین دوست بلوچ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران نیشنل پارٹی خضدار کے رہنما صاحبزادہ چینگرز کرد بھی موجود تھے۔

وفد نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے پارٹی امور اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں