پنجگور میں ولید صالح بلوچ کی سوئم فاتحہ، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

پنجگور ( این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ کے صاحبزادے، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ کے چھوٹے بھائی ولید صالح بلوچ کی سوئم فاتحہ آج ادا کی گئی۔ فاتحہ خوانی کے موقع پر پنجگور سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات، عمائدین، پارٹی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں