پسنی پولیس کا بجلی تار چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، تین ملزمان گرفتار، کباڑی کی دکان سیل

پسنی اپڈیٹ/ پسنی پولیس نے بجلی کے تار چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ چوری شدہ تاریں خریدنے والے کباڑی مالک کو بھی حراست میں لے کر کباڑی کی دکان سیل کر دی گئی ہے۔
گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کے تار چوری کی وارداتوں میں تیزی آئی تھی جس سے بجلی کا نظام شدید متاثر ہو رہا تھا۔

ایس ایس پی گوادر ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل پسنی ملک احمد کی مؤثر نگرانی میں، سب انسپکٹر شکیب ارسلان ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی پسنی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے پسنی شہر میں کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران ملزمان حسین ولد عصاء سکنہ وارڈ نمبر 3 پسنی، شعیب ولد منیر سکنہ وارڈ نمبر 3 پسنی اور مہردین ولد علی خان سکنہ کوہلو حال پسنی کو مقدمہ فردنمبری 79/2025 بجرم 379 ت پ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس کامیاب اور مؤثر کارروائی پر عوامی حلقوں نے پسنی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور پسنی میں سرگرم بجلی کے تاروں کے چوری کرنے والے گروہ کی گرفتاری کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں