کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے ضلع کوئٹہ کی تنظیم کے لیے مولانا عبد الرحمن رفیق کو امیر اور سابق صوبائی وزیر حاجی عین اللہ شمس کو سیکرٹری جنرل نامزد کرنے کا باضابطہ فیصلہ جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں مولانا عبد الرحمن رفیق امیر جبکہ حاجی بشیر احمد کاکڑ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔ تاہم بعض ساتھیوں نیالیکشن کے خلاف بالائی جماعت سے اپیل کی تھی۔ یہ اپیل مرکزی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئی اور مرکزی کمیٹی نے فیصلہ صادر کیا تھا کمیٹی کے فیصلے پر ایک فریق نے قائدِ جمعیت م مولانا فضل الرحمن سے نظر ثانی کی اپیل کی۔قائدِ جمعیت نے اپیل کو منظور کرتے ہوئے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرتے ہوئے مولانا عبد الرحمن رفیق کو امیر اور حاجی عین اللہ شمس کو سیکرٹری جنرل کا فیصلہ جاری کردیا۔اس فیصلے پربلوچستان بھر کے کارکنانِ جمعیت،اور ضلع کوئٹہ کییونٹوں کے امراء و نظماء اور ضلعی قیادت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف ذمہ داران نے قائد جمعیت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تنظیمی استحکام اور اتحاد کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

