لورالائی (این این آئی)ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ضلع میں امن وامان بھنگ فیون کی کاشت،افغان مہاجرین کے حوالے سے کی اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم،اسسٹنٹ کمشنر میختر یحیی خان کاکڑ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کریم مندوخیل،تمام لیویز تھانوں کے انچارجز نے شرکت کی اجلاس سے ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں انتظامیہ کے حوالے سے اسنیپ چیکنگ شہر کے مختلف مقامات سمیت مضافات اورتمام تحصیلوں میں کئی مقامات پر اسنیپ چیکنگ جاری رہے گی اہم شاہراہوں داخلی وخارجی راستواں اور حساس مقامات پر مشکوک موٹر سا ئیکلوں وگاڑیوں میں غیر ملکی افراد وافغان مہاجرین کی تفصیلی جانچ پڑتال کی جا? اس بابت ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنران اور ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس فورس،ایف سی کی نفری سڑکوں پر موجود رہے گی انہوں نے کہا کہ اسنیپ چیکنگ غیرملکی،جرائم پیشہ عناصر کے لیے واضع پیغام ہے ان کی غیر قانوں سر گرمیوں اور نقل وحرکت پر انتظامہ کڑی نظر رکھی ہوئی ہے کیونکہ عوام کی جان ومال متاع اور عزت وآبرو کی حفاظت انتظامہ کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے اور اسی طرح منشیات کے خلاف بڑا ٓپریشن کیا گیا اس کاروائی میں تحصیل میختر اور تحصیل بوری کے مختلف مقامات پر کئی ایکڑ رقبے پر کاشت کی گئی بھنگ وافیون کی فصل کو تلف کردیا کیاہے اس آپریشن میں ضلعی انتظامیہ مقامی پولیس اے این ایف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی بھرپور کردار ادا کیا انہوں نے کہاکہ منشیات کرنے والے عناصر معا شرے کے لیے زہر قاتل ہے ایسے افرادکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا منشیات کے خاتمے کے لیے حکومت اور ادارے پوری طرح متحرک ہیں آئندہ دنوں میں بھی اسی نو عیت کی مزید کا روائیاں جاری رکھی جائیں گی اس حوالے سے علاقے کے زمینداروں کو نوٹس دیاگیا ہے اگر کسی زمیندار نے بھنگ وافیون کی کاشت کے لیے زمین دی تو اس کی زمین ضبط اور شناختی کارڈ اور لوکل بلاک کیاجائے گا لہذا ہم قبائلی وسیاسی عمائدین اور دیگر باشعور عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں کہ وہ افغان مہاجرین اور منشیات کی کاشت کے حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں کڑی نظر رکھیں اوبروقت اطلاع دیں اب لیویز فورس اور پولیس کی ساری نفری کو ضلع بھر میں متحرک کیاگیا ہے تاہم انٹیلجس بیسڈ کاروائیاں اور اسنیپ چیکنگ جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

