کوئٹہ (این این آئی)درخواست گزار سید خان نے وفاقی محتسب کوئٹہ میں بر خلاف پاسپورٹ آفس شکایت درج کروائی اور بیان کیا کہ وہ اپنے پاسپورٹ کے تجدید کے لیے پاسپورٹ آفس گئے لیکن بلا کسی وجہ کے انکا پاسپورٹ سی سی پی او آفس ویریفکشن کے لیے بھیجا گیا۔اور ہر بار انکا کیس عدم توجہی کا شکار رہا۔لہذا، انہوں نے وفاقی محتسب سے جلد انصاف کے حصول کے لیے رجوع کیا۔درخواست گزار کی جانب سے برخلاف پاسپورٹ شکایت موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو انکا پاسپورٹ فراہم کر کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو انکا پاسپورٹ فراہم کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پردرخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

