اوتھل: ڈاکٹر تولا رام لاسی کی جانب سے اوتھل کی صحافی برادری کے اعزاز میں ارمابیل پریس کلب اوتھل میں دیوالی ملن پارٹی، خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)جام گروپ کے سینئر اقلیتی ضلعی رہنما اور لسبیلہ عوامی فورم کے چیئرمین ڈاکٹر تولا رام لاسی کی جانب سے دیوالی کے پرمسرت موقع پر اوتھل کے تمام صحافیوں کے اعزاز میں دیوالی ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں اوتھل کی مقامی صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔دیوالی ملن پارٹی کا مقصد صحافی برادری کو خوشیوں کے تہوار میں شامل کرنا اور بین المذاہب ہم آہنگی و بھائی چارے کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر *ڈاکٹر تولا رام لاسی* کو تمام صحافیوں نے دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی،اس موقع پر ڈاکٹر تولا رام لاسی کا کہنا تھا کہ میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے، جو حقائق کو اجاگر کر کے عوامی مسائل اجاگر کرتا ہے۔تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں صحافیوں نے بھی ڈاکٹر تولا رام کی اس مثبت کاوش کو سراہا اور کہا کہ اقلیتی برادری کی جانب سے اس طرح کے اقدامات معاشرتی ہم آہنگی کو مضبوط کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں