کوئٹہ(این این آئی)اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی گزشتہ اجلاس میں رولنگ پر سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے جنرل مینیجر کو طلب کیا گیا یہ طلبی رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کی جانب سے اْٹھائے گئے نکتہ کے تحت عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی، صوبائی وزراء سلیم احمد خوسہ، علی مدد جتک، اصغر علی رند، اور محمد خان لہڑی, جنرل مینیجر ایس ایس جی سی اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے کے عوام کو گیس کی مناسب اور بلا تعطل فراہمی کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اسپیکر عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ چمن صوبے کا ایک انتہائی سرد علاقہ ہے جہاں گیس کی فراہمی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چمن ضلع میں گیس فراہمی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اجلاس میں اراکین نے سردیوں کے موسم میں عوام کو درپیش گیس فراہمی کے مسائل اْجاگر کیے اور جنرل مینیجر سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سمیت دیگر سرد اضلاع میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے اوقات میں تبدیلی کی جائے تاکہ شہریوں کو سہولت میسر آ سکے۔جنرل مینیجر سوئی سدرن گیس کمپنی نے اسپیکر اور اراکین اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ سرد علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کے اوقات میں نرمی پر غور کیا جائے گا، کیونکہ اس وقت پورے ملک میں یکساں لوڈشیڈنگ شیڈول نافذ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد چمن ضلع کو ایل پی جی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

