لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)وفاقی وزیر جام کمال خان عالیانی و سیکریٹری پارلیمانی امور میر زرین خان مگسی کی خصوصی ہدایت پراسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے تعاون سے لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ رمضان فیسٹیول فاریوتھ اینڈ فیملیز 2026 کی رنگا رنگ تقریب، ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ کا شاندار افتتاح لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ فیسٹیول فارتھ انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے تعاون سے رمضان فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے فیسٹیول میں گہری دلچسپی کا اظہار کیاافتتاحی تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر نے مختلف اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ فیسٹیول میں کھانے پینے کی اشیاء، دستکاری، روایتی ملبوسات، گھریلو مصنوعات اور بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کے خصوصی اسٹالز قائم کیے گئے تھے۔ انہوں نے اسٹال ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرام مقامی کاروبار کے فروغ اور عوام کو صحت مند تفریح فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے دوران منعقدہ محفلِ موسیقی نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ علاقائی فنکاروں نے لس دھرتی کے خوبصورت نغمات پیش کیے جس سے فضا خوشگوار ہوگئی اور حاضرین نے بھرپور داد دی۔اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار غلام فاروق شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ، محمد رمضان جاموٹ سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان فیسٹیول کا انعقاد عوام کے لیے خوش آئند ہے اور اس سے نہ صرف مقامی ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ نوجوانوں کو بھی اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ فیسٹیول میں خواتین نے بھی مختلف اسٹالز لگائیں جو کہ ایک خوش آئند ہے ۔فیسٹیول میں مختلف ثقافتی و سماجی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، جبکہ سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے مثبت اور تعمیری پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے۔

