کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے محکمہ زکوۃ کو ختم کرنے کیلئے سمری تیار کرلی گئی،محکمے کے ملازمین کو سر پلس پول میں بھجواکر مختلف محکموں میں کھپانے اور محکمے کے اثاثے محکمہ ریونیو کو دیئے جانے کے تجویز سامنے آگئی،سمری بلوچستان کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔محکمہ زکوۃ کے حکام نے بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے محکمہ زکوہ کو ختم کنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے ایک سمری تیار کی گئی ہے جو منظوری کے لئے بلوچستان کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی جس کے مطابق محکمہ زکوۃ کے ملازمین کو سر پلس پول میں بھجواکر ضرورت کے تحت مختلف محکموں میں کھپایا جائے گا اور محکمے کے اثاثے محکمہ ریونیو کو دینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ مستحقین میں زکوۃ کی تقسیم کی خدمات بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے حاصل کرنے کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ 60 کروڑ روپے کی زکوہ کی تقسیم کے لیے محکمہ زکوٰہ پر سالانہ پونے دو ارب روپے کے انتظامی اخراجات صرف ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

