الیکشن کمیشن کی عوام کو انتخابی فہرستوں میں ووٹ اندراج، ٹرانسفر، اخراج ودرستگی کیلئے ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سے رابطے کی ہدایت

کوئٹہ(این این آئی) معزز عدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے جامع انتظامات جاری ہیں۔الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے متوقع امیدواروں، ووٹروں اور عوام سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج انتخابی فہرستوں اور متعلقہ وارڈ میں چیک کرلیں۔ انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج ودرستگی کیلئے ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سے جلد از جلد رجوع کریں۔ یادرہے انتخابی فہرستوں کی تکمیل کے بعد الیکشن کمیشن فورا بلدیاتی الیکشن کا پروگرام جاری کرے گا۔ جس کے اجراء کے بعد زیر دفعہ 39 الیکشنز ایکٹ 2017،کسی قسم کے ووٹوں کا اندراج، ٹرانسفر، اخراج ودرستگی نہیں ہوسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں