کوئٹہ(این این آئی)ایف آئی اے بلوچستان نے مائیگرنٹ اسمگلروں کے خلاف کارروائی کے دورانافغان شہریوں سمیت6افراد کو گرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی کرت ہوئے افغان شہریوں سمیت 6 مائیگرنٹ سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیاگرفتار ملزمان میں عدیل علی، ثناء اللہ، عبدالخالق اور 3افغان شہری سامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم عدیل علی کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے ملزم کے زیر استعمال موبائل فون سے انسانی اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی چیٹس، تصاویر اور شواہد برآمدکرلئے گئے گرفتار ملزمان افغان شہریوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم عدیل علی کی نشاندہی پر ثناء اللہ اور عبدالخالق کو ائرپورٹ روڈ سے گرفتار کیا گیاملزم ثناء اللہ اور عبدالخالق بطور ڈرائیور کام کر رہے تھے ملزم ثنا اللہ کے قبضے سے شناختی کارڈز کی 11 رنگین تصاویر برآمدہوئیں گرفتار ملزمان مذکورہ شناختی کارڈ افغان شہریوں کو مختلف علاقوں میں منتقل کرنے کے لئے استعمال کرتے تھے۔ترجما ن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ انسانی اسمگلروں عبدالہادی اور محمد عیسیٰ کے لیے کام کرتے ہیں۔گرفتار ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

