اوتھل (این این آئی)جام گروپ کے سینئر اقلیتی ضلعی رہنما اورلسبیلہ عوامی فورم کے چیئرمین ڈاکٹر تولا رام لاسی کی جانب سے دیوالی کے پرمسرت موقع پر اوتھل کے تمام صحافیوں کے اعزاز میں ارمابیل پریس کلب اوتھل میں دیوالی ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں اوتھل کی مقامی صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی دیوالی ملن پارٹی کا مقصد صحافی برادری کو خوشیوں کے تہوار میں شامل کرنا اور بین المذاہب ہم آہنگی و بھائی چارے کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر تولا رام لاسی کو تمام صحافیوں نے دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی،اس موقع پر ڈاکٹر تولا رام لاسی کا کہنا تھا کہ میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے، جو حقائق کو اجاگر کر کے عوامی مسائل اجاگر کرتا ہے۔تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں سٹی پریس کلب اوتھل کے چیئرمین شفیق چنہ، جاوید لاسی، حنیف چنہ، حفیظ غالب، ارما بیل پریس کلب کے سابق صدر سلیم، مجاہد، احمد علی جاموٹ، نصیر لنگاہ، جہانزیب عطاری، نیشنل پریس کلب کے صدر غلام قادر خاصخیلی، حفیظ دانش،اوتھل پریس کلب کے مرتضیٰ لاسی اور دیگر صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر تولا رام کی اس مثبت کاوش کو سراہا اور دیوالی کی مبارک باد دی۔اور کہا کہ اقلیتی برادری کی جانب سے اس طرح کے اقدامات معاشرتی ہم آہنگی کو مضبوط کرتے ہیں. ہندو برادری لسبیلہ کے معروف رہنما اور سماجی کارکن ڈاکٹر تولا رام لاسی نے دیوالی کے موقع پر منعقدہ دیوالی ملن پارٹی میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی نہ صرف ہندو اقلیتی برادری کی خوشی اور روشنی کا تہوار ہے بلکہ یہ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں کے لیے یکجہتی، اتحاد، اتفاق، پیار اور محبت کا دن ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام صحافیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ تہوار ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارا ملک ایک خاندان کی مانند ہے جہاں ہر برادری ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتی ہے۔ڈاکٹر تولا رام لاسی نے کہا کہ دیوالی روشنی کا تہوار ہے جو اندھیروں کو دور کرتا ہے اور ہمیں اتحاد کی طرف لے جاتا ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں یہ تہوار ہمیں سکھاتا ہے کہ ہماری ثقافتیں مختلف ہو سکتی ہیں مگر ہمارا دل ایک ہے.انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئین اور اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو برابر حقوق حاصل ہیں اور ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو ہر طرح کی مکمل آزادی ہیاور دیوالی جیسے تہوار ان حقوق کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ تہوار صرف ہندوؤں کا نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کا ہے۔ یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سب مل کر ملک کی ترقی میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- متوازن معاہدے کیلئے تیار ہیں، امریکا قانون کا پابند رہے تو معاہدہ ناممکن نہیں، ایرانی صدر
- شہید نجیب احمد کی 36ویں برسی، ابرو ہاؤس کراچی میں عقیدت و احترام سے منائی گئی
- اوستہ محمد: ٹی20 ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلہ، شہید رؤف جان لہڑی کلب ایک وکٹ سے فاتح
- موجودہ عالمی جنگی صورتحال: کامیابی یا نقصان؟
- اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، جامعہ بلوچستان کا جنرل باڈی اجلاس (کل) ہوگا
- تنظیم تاجران بلوچستان نے گیس لوڈشیڈنگ کے نئے اوقات مستردکرتے ہوئے ظلم قرار دے دیا
- ڈیرہ مراد جمالی پولیس لائن ون فائیو سینٹر میں اچانک آتشزدگی، سرکاری موٹر سائیکل،اہم سرکاری ریکارڈ جل کر خاکستر
- ڈیرہ مراد جمالی،ڈکیت گروپ سرگرم،ایک ہی دن میں ٹریکٹر،2موٹر سائیکل،2 بکریاں،تین موبائل چھین کر فرار
- ڈیرہ مراد جمالی جیلانی مارکیٹ میں مسلح افراد کی دکان پر فائرنگ،مزدور جاں بحق،دوسرا زخمی
- ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

