فیض آباد(این این آئی)ایس پی اْوستہ محمد غلام حسین باجوئی نے گزشتہ روز ایری لاڑہ روڈ پر ہونے والی ڈکیتی کی وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لے لیا۔ ایس پی نے واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل اْوستہ محمد، ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انچارج 15 مددگار اْوستہ محمد کو فوری دفتر طلب کیا۔ایس پی غلام حسین باجوئی نے ابتدائی انکوائری کے بعد محکمہ جاتی کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے 15 پر موجود دو سنتری معطل کرنے جبکہ انچارج 15 مددگار کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ مزید برآں ڈی ایس پی سرکل اْوستہ محمد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سے تحریری جواب طلبی کے احکامات دیے گئے۔ایس پی غلام حسین باجوئی نے واضح کیا کہ غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملزمان کو 5 یوم کے اندر اندر ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے، بصورت دیگر غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

